وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ میں
تیزی لانے کے مقصد سے عام بجٹ کو پہلے کے مقابلے میں ایک مہینہ پہلے پیش
کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے آئی سی ٹی پر مبنی ترقی پلیٹ فارم پر مختلف پروگراموں کا
جائزہ لینے کے دوران یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی
حکومت
کی اس پہل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے یہ بات ذہن میں رکھ
کر اپنے منصوبے بنائیں۔
مسٹر مودی نے آسان کاروباری ماحول پر عالمی بینک کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے
تمام چیف سیکرٹریوں اور تمام سکریٹریوں کو اس رپورٹ کا تجزیہ کرنے اور ان
محکموں یا ریاستوں میں ممکنہ بہتری کے امکانات تلاش کرنے کے لئے کہا گیاہے۔